ایک نیوز:پی آئی اےکی نجکاری سےمتعلق غیرملکی سرمایہ کاروں نے عدم دلچسپی کااظہارکیاہے۔
ذرائع کےمطابق خلیجی ممالک کی صرف 2کمپنیوں نے سرمایہ کاری کیلئے 5ہزار ڈالرز جمع کراکے کاغذات حاصل کئے، مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے ٹینڈرز کے لئے درخواستیں تاحال جمع نہیں کرائی جاسکی ۔پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ٹینڈرز کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 3مئی ہے ۔پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ٹینڈرز میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق نجکاری کمیشن پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق مالیاتی مشیر سمیت نجکاری کے افسران بیرون ملک سے سرمایہ حاصل کرنے کیلئے ناواقف ہیں ،بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کے اس عمل سے دو ر عدم دلچسپی اس بات کی غمازی ہے کہ ابھی تک بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کے پیغامات بھی نہیں پہنچ پائے۔ ٹینڈروں کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ3مئی ہونے کے باوجود سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی سامنے آئی ہے ۔
ذرائع کےمطابق نجکاری کمیشن اور پی آئی اے انتظامیہ نے مختلف روڈ شو بھی کئے اس پر بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔