آزادکشمیرمیں امن وامان برقراررکھنےکیلئےایف سی تعینات

May 01, 2024 | 16:11 PM

ایک نیوز:وفاقی حکومت کابڑافیصلہ،آزادکشمیرمیں امن وامان برقراررکھنےکےلئےایف سی کوتعینات کردیا۔
وفاقی حکومت نےآ زادکشمیرمیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کےلیےایف سی تعینات کرنےکا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی چینی باشندوں اوربجلی گھروں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانےکے لیےتعیناتی ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف نےسمری کی وفاقی کابینہ سےمنظوری لینے کی اجازت دیدی۔
ذرائع کے مطابق آزادکشمیرحکومت نےپولیس کی معاونت کے لیےایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی، آزادکشمیرحکومت نے امن اومان کی صورتحال برقراررکھنےکے لیےایف سی کی خدمات مانگیں۔
ذرائع کا کہنا ہے چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقنی بنانے اور نیلم جہلم،منگلا اور گل پورپاور ہاوسزکی فول پروف سیکیورٹی کے لیے ایف سی تعینات ہوگی۔
 ذرائع کا مزید کہنا ہے آزاد کشمیرمیں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے6 پلاٹونز تعینات کیےجائیں گے، آزادکشمیر میں ایف سی کی تعیناتی 3 ماہ کےلیے ہوگی۔

مزیدخبریں