سینٹورس مال پرحملہ،سابق وزیراعظم آزادکشمیرکیخلاف مقدمہ درج

May 01, 2024 | 15:59 PM

ایک نیوز:مسلح جتھےکےہمراہ سینٹورس مال پرحملےکےکیس میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویرالیاس کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
 ایف آئی آر کا متن مسلح جتھے میں 20سے 25 افراد پر شامل تھے،سردار تنویر الیاس نے سینٹورس مال کے مرکزی دفاتر اور اہم دستاویزات پر قبضہ کرنے کی کوشس کی ۔
ایف آئی آرکےمتن کےمطابق سردار تنویر الیاس ، محمد علی ، انیل سلطان ، رضوان اور دیگر نامعلوم ملزمان نامزد ہے،دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جو سیکیورٹی گارڈز نے ناکام بنادی ، اپنے سگے بھائی سردار ڈاکٹرراشد الیاس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں،دفتر کی سیکیورٹی پر معمور سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کیا، سردار تنویر الیاس نے کرنل ( ر )ٹیپو سلطان پر فائر کیاجو مس ہوگیا ، ملزمان پہلے بھی ایسی کارروائی کرچکے ہیں ،تنویر الیاس نے کہا جہاں یاسر الیاس اور راشد الیاس نظر آئیں ان کو جان سے مار دو۔

واضح رہےکہ مقدمہ سینٹورس مال کے ڈپٹی سیکیورٹی انچارج کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا مال کے ڈپٹی سیکیورٹی انچارج کرنل ( ر ) ٹیپو سلطان نے پولیس حکام سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

مزیدخبریں