ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ مہنگائی نےہرآدمی کی زندگی کومتاثرکررکھاہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کایوم مزدورکےحوالےسےتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، قرآن کریم اور نبیؐ نے بھی محنت کی عظمت بیان کی،آج میں نے اپنے دل کی گہرائیوں سے آپ کو اپنے گھر میں مدعو کیا ہے، آج آپ یہاں سرکاری مہمان نہیں بلکہ میاں محمد شریف کی گھر میں موجود ہیں،آپ کو یہ دعوت میرے قائد نوازشریف اور میری طرف سے ہے،آپ کی مہمان نوازی کرکے مجھے دلی خوشی ہورہی ہے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ آج حقیقت میں بندہ مزدور کے اوقات سخت ہیں، مہنگائی نے ہرآدمی کی زندگی کو متاثر کررکھاہے،ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں کمی ضرور ہوئی لیکن یہ کمی مہنگائی کا متبادل نہیں، عام آدمی بچوں کی تعلیم، صحت کے اخراجات بڑی مشکل سے برداشت کرتاہے، وقت کا تقاضا ہے کہ غریب اور امیر کے فرق کو دور کیا جائے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ میرے والد بھی ایک مزدور تھے، میرے والد30کی دہائی میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ لاہور آئے اور فیکٹری میں مزدوری کی،میرے والد دیال سنگھ کالج میں تعلیم حاصل کرتے تھے اور شام میں فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے، میں نے اپنےوالد سے مزدور کی محنت اور عظمت کی داستان سنی ہے۔