ایک نیوز:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی قومی ٹیم کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کرئے گی۔
ورلڈ کپ کے علاوہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے دو سے تین اضافی کھلاڑیوں کا اعلان بھی متوقع ہے، کپتان بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے سکواڈ میں تین سے چار تبدیلیوں کیے جانے کا امکان ہے، فاسٹ باولر حارث روف، عامر جمال کے نام بھی زیر غور ہے۔ محمد رضوان اور اعظم خان کی فٹنس رپورٹ بھی سلیکشن کمیٹی کو موصول ہوگئی، قومی سکواڈ سات مئی کو آئر لینڈ روانہ ہوگا۔