ایک نیوز:محنت کشوں کےعالمی دن کےموقع صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےخصوصی پیغام جاری کیا۔
تفصیلات کےمطابق صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے لیے انتھک کوششیں کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
آصف زرادی کاکہناتھاکہ آج ہم مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پالیسیوں کے نفاذ میں ریاست کا اہم کردار ہے،ملکی ترقی کے لیے مزدوروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم کاکہناتھاکہ محنت کشوں کی صحت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے،موجودہ مہنگائی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔