ایک نیوز:پنجاب حکومت نےسرکاری محکموں کاڈھانچہ تبدیل کرنےکافیصلہ کرلیاہے۔
ذرائع کےمطابق گریڈ سترہ سمیت مختلف آسامیاں ختم کردی جائیں گی،کم عہدے کے ملازمین نجی شعبہ سے ٹھیکہ پر لئے جائیں گے،گریڈ سترہ کی سپرنٹنڈنٹ کی آسامی ختم کردی جائے گی، گریڈ سترہ کی پرائیویٹ سیکرٹری کی آسامی بھی ختم ہوگی ۔
ذرائع کےمطابق گریڈ سولہ کی اسسٹنٹ کی آسامی بھی ختم ہوگی،سپرنٹنڈنٹ اور پرائیوٹ سیکرٹری، اسسٹنٹ کی جگہ ڈیٹا منیجرکی آسامی تخلیق ہوگی، جونئیر کلرک اور سینئر کلرک کی آسامی ختم کرکے ڈیٹا آفیسر کی آسامی تخلیق ہوگی۔
ذرائع کےمطابق ڈاک رائیڈر کی آسامی ختم کر دی جائے گی،چوکیدار اور نائب قاصد کے لئے نجی شعبہ سے عملہ لیا جائے گا،ہیومین ریسورس ریفامز کمیٹی نے سفارشات تیار کرلیں ۔