کورونا وائرس کے 34 نئےکیس رپورٹ ،8مریضوں کی حالت تشویشناک

May 01, 2023 | 22:48 PM

ایک نیوز:ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 34 کیس رپورٹ ہوئے اور 8مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2 ہزار483 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے34 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.37فیصد رہی۔

اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کئے گئے 201 ٹیسٹوں میں سے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.48 فیصد رہی۔

مزیدخبریں