ایک نیوز :پاک فوج نے سوات کے علاقہ بحرین میں 100 فٹ طویل سٹیل کا پل تعمیر کر دیا،قلیل کم مدت میں سٹیل پُل کی تعمیر سےعوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی پشاورکورکے انجنیئرزنے دن رات محنت کرکے سوات کے علاقے بحرین میں حالیہ سیلاب کے دوران شدید متاثر ہونے والے پل کی جگہ 100 فٹ طویل نیا سٹیل کا پل تعمیر کر دیاہے،پل تعمیر کر کے علاقہ مکینوں اور اطراف کی آبادی کو سہولت فراہم کی گئی ہے۔
پاک فوج کی جانب سےقلیل کم مدت میں سٹیل پُل کی تعمیر سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،اہل علاقہ بروقت اقدامات کرنے پر پاک فوج کے معترف اور شکر گزارہیں ، اور یہ پل سوات اور بلخصوص بحرین ، مدین اور خوازہ خیلہ کےلوگوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔
یاد رہے کہ پاک فوج نے جو وعدہ کیا اسے پورا کر کے دکھایا ہے، بحرین برج کی بندش سے مقامی آبادی کا رابطہ باقی علاقوں بلخصوص مینگورہ اور خوازہ خیلہ سے کٹ گیا تھا۔ اوربحرین ٹائون خود بھی دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔