ایک نیوز : تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق عوامی نیشنل پارٹی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور الیکشن کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس 3 مئی کو بلائی ہے جس کے لیے پی ٹی آئی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے لیکن تحریک انصاف نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ یہ پی ڈی ایم جماعتوں کی اے پی سی ہے تو اس میں ہمارا موقف کیسے سنا جائے گا، اس لیے پارٹی میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ الیکشن کی تاریخ دی جائے اور پھر بات کو آگے بڑھایا جائے لیکن پی ڈی ایم جماعتیں وقت ضائع کررہی ہیں، انھیں معلوم ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ اے این پی نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے ذریعے پی ٹی آئی کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے تھی۔
تحریک انصاف اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی
May 01, 2023 | 22:29 PM