ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کاکہنا ہے کہ عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے۔بدقسمتی سے ملکی سیاست میں ایک فتنہ شخص آیا۔
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان 126دن کے دھرنے میں گالیاں دیتا رہا۔ چینی صدر کے دورے کے موقع پر دھرنا ختم کرنے سے انکارکیا۔ عمران خان کی وجہ سے سی پیک منصوبے میں ایک سال کی تا خیر ہوئی۔
راناثنااللہ کاکہنا تھا کہ نوازشریف کے اقدامات سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔ نوازشریف نے پوری قوم کو متحدکیا جس سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوا۔جب لوگ آپس میں مل بیٹھتے ہیں تو مسائل حل ہوتے ہیں۔ ایک ساز ش کے تحت عمران خان کو لایا گیا،۔انہوں نے کے پی میں ٹی ٹی پی کو واپس آنے کا موقع دیا۔خیبرپختونخوا میں آج بھی حالات خراب ہیں۔
وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھ ا کہ اسٹیبلشمنٹ کے کچھ لوگوں نے عمران خان کا ساتھ دیا۔ جنرل (ر)باجوہ ،فیض حمید کہتے ہیں انہوں نے ججز کو مینج کیا۔فیض کہتے ہیں نوازشریف کو حکومت سے نکالنے کیلئے بہت محنت کی۔ثاقب نثار بابا رحمتے بنا ہوا تھا، بابا زحمتے ثابت ہوا،۔ثاقب نثار نے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ملکر نوازشریف کو سزادی۔اسٹیبلشمنٹ کے کچھ لوگوں نے عمران خان کا ساتھ دیا۔2018کے الیکشن میں زبردست دھاندلی کی گئی، اس فتنے کو مسلط کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ رزلٹ تبدیل کرکے فتنے کو ملک پر مسلط کیا گیا۔