جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل 

جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل 
کیپشن: جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل 

ایک نیوز :سابق  صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

تفصیلات کےمطابق   پنجاب حکومت کے سابق وزیر مظفرگڑھ سے سید ہارون احمد سلطان بخاری مسلم لیگ ن چھوڑ کرپیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ۔وہاڑی سے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اصغر جٹ تحریک انصاف  سے پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ۔

 خانیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ ، مظفرگڑھ کے پی پی 271 کے ٹکٹ ہولڈر ملک فیض احمد کھکھ ایڈووکیٹ،  بہاولنگر سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا انتظار احمد  پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر میاں عامر وٹو اور میونسپل کمیٹی خانیوال کے سابق چیئرمین مسعود مجید ڈاھا نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک باددی ۔ آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم سید احمد محمود ،مخدوم سید مرتضی محمود اور مخدوم سید مصطفی محمود بھی موجود تھے ۔زرداری ہاؤس میں سیاسی زعماء کی شمولیت کے موقع پر پی پی پی ضلع مظفرگڑھ کے جنرل سیکریٹری ملک مظہر پہوڑ، ملک فیاض احمد کھکھ ایڈووکیٹ اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے ۔