کراچی،سیاسی جماعت بدلنے والا کارکن موت سے بچ گیا، ویڈیو وائرل

کراچی،سیاسی جماعت بدلنے والا کارکن موت سے بچ گیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: Karachi, the worker who changed political party escaped death, the video went viral

ایک نیوز :بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشید آباد میں ’جسے اللہ رکھے، اُسے کون چکھے‘ کے مصداق سیاسی جماعت بدلنے والےکارکن کے سر پر آئی موت ٹل گئی۔


 واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاسی جماعت کا ایک کارکن خوش قسمتی سے ٹارگٹ کلر کے ہاتھوں موت سے بال بال بچ گیا۔  ٹارگٹ کلر نے سر پر پہنچ کر گولی چلائی لیکن پستول نا چلی۔

 فوٹیج میں نعیم نامی شخص کو گلی میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے عقب سے ہیلمٹ پہنے مبینہ ٹارگٹ کلر دوڑتا ہوا آیا۔ ملزم نے گولیاں چلانے کی کوشش کی لیکن پستول میں گولی پھنس گئی۔ ملزم نے پھر سے پستول لوڈ کر کے گولی چلانے کی کوشش کی، تاہم دوبارہ پستول نہ چلی تو ملزم واپس بھاگا۔

 مبینہ ٹارگٹ کلر دو مرتبہ گولی چلنے میں ناکامی پر موٹرسائیکل اسٹارٹ کرکے فرار ہوگیا جب کہ دوسری جانب سیاسی جماعت کا کارکن نعیم بھی بھاگ گیا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلر جس شہری کو مارنا چاہتا تھا، وہ پہلے ایک سیاسی جماعت میں تھا، اور چند روز قبل ہی دوسری جماعت میں شامل ہوگیا تھا۔