ایک نیوز :لیبر ڈے پر وزیراعظم شہبازشریف کاعوام کو بڑا تحفہ ، مزدوروں کی کم سے کم اجرت 17,500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 25000 روپے ماہانہ کر دی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مہنگائی کی بلند شرح اور دیگر معاشی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 17,500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 25000 روپے ماہانہ کر دی ہے۔
مہنگائی کی بلند شرح اور دیگر معاشی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 17,500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 25000 روپے ماہانہ کر دی ہے:وزیراعظم شہبازشریف pic.twitter.com/aG5GxXSbYP
— PMLN (@pmln_org) May 1, 2023
انہوں نے کہا کہ لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، موجودہ حکومت نے پیشہ ورانہ تربیت اور ہنر کی ترقی کے پروگرام شروع کیے ہیں۔آج کے دن ہم سب انفرادی اور اجتماعی دونوں سطحوں پر محنت کشوں کے حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کرنا ہوگا ۔