ایک نیوز: پاکستان اور رشین فیڈریشن آج سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تہنیتی خطوط کا تبادلہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان باہمی خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی قریبی، کثیر جہتی تعلقات ہیں۔ دوطرفہ تعلقات اقتصادی، توانائی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے نمایاں ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور روس باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر مختلف کثیر الجہتی فورمز پر بھی مشاورت کرتے ہیں۔ پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات یکم مئی 1948 کو قائم ہوئے۔