ایک نیوز :دَرَابن ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن یکم مئی کو کیا گیا ،آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی گنڈاپور کا اہم کمانڈر جبار شاہ جہنم واصل جبکہ دو دہشتگرد زخمی ہوگئے ۔ہلاک دہشتگرد دَرَابن میں قانون نافذ کرنے والوں ، اہلِ تشیہہ اور پولیو کی ٹیموں پر حملوں میں ملوث تھا۔ہلاک دہشتگرد ٹی ٹی پی کے لئے بھتہ وصولی میں بھی سرگرمِ عمل تھا اس علاقے میں قانون نافذ کرنے والوں کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔گذشتہ روز بھی ایک ایسے ہی آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا تھا۔