سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف دائر مزید3آئینی درخواستوں کو نمبرالاٹ

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف دائر مزید تین آئینی درخواستوں کو نمبرالاٹ
کیپشن: Number of three more constitutional petitions filed against the Supreme Court Practice and Procedure Bill

ایک نیوز:سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف دائر مزید تین آئینی درخواستوں کو رجسٹرار آفس نے نمبر الاٹ دیئے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف دائر مزید تین آئینی تینوں درخواستوں کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں8رکنی بنچ کے سامنے زیر سماعت مقدمے کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جس کی سماعت 2مئی کو ہوگی۔

زمان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست کو دس نمبر 2023 ، غلام محی الدین کی درخواست کو 11 نمبر 2023 ، اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست کو 12/2023 نمبر الاٹ کیا گیا ہے،تینوں درخواستیں بھی دو مئی کو زیر سماعت مقدمہ کیساتھ ہی منسلک کی جائیں گی.سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل پر عملدرآمد تیرا اپریل کو روک دیا تھا۔