وادی نیلم، سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8لاپتہ

May 01, 2023 | 16:28 PM

ایک نیوز: وادی نیلم، آزاد کشمیر میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق، 3 کے زخمی جبکہ 8 افراد لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب حادثے کا شکار ہونے والی جیپ میں سوار 14 میں سے آٹھ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جبکہ پانچ زخمیوں اور ایک لاش کو نکال لیا گیا۔ لاپتہ نوجوانوں کا تعلق لاہور کے علاقے اچھرہ سے ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق  وادی نیلم میں پھلاؤی کے مقام پر سیاحوں سے بھری گاڑی کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں 12 سیاحوں سمیت 14 افراد سوار تھے جن میں ایک کنڈیکٹر اور ایک ڈرائیور بھی شامل ہے۔

ڈی ڈی ایم اے نے  کہا ہے کہ گاڑی میں سوار 3 زخمیوں اور ایک لاش کو نکال لیا گیا ہے جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں اور لاپتہ افراد میں سے 12 کا تعلق لاہور سے ہے جو ایک ہی خاندان کے ہیں۔پاک فوج، پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں