اب گاڑی کم اسپیڈ پر چلانے پر بھی جرمانہ ہوگا

اب گاڑی کم اسپیڈ پر چلانے پر بھی جرمانہ ہوگا

ایک نیوز: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں متعین حد سے کم رفتار پرگاڑی چلانے پر جرمانے کی سزا نافذ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں آج سے شیخ محمد بن راشد روڈ کی دونوں سمتوں میں نئی کم ازکم رفتارکی حد نافذ کردی گئی ہے،بائیں جانب سے پہلی دو لینز کے لیے زیادہ سے زیادہ رفتارکی حد 140 کلومیٹرفی گھنٹہ اورکم ازکم رفتارکی حد 120 کلو میٹرفی گھنٹہ ہے۔کم سے کم رفتار سے آہستہ گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں پر 400 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ تیسری اور آخری لین کے لیے رفتار کی حد 140کلو میٹرفی گھنٹہ ہےجس کا اطلاق بھاری گاڑیوں پر بھی ہوگا لیکن کم از کم رفتارکی حد ان پرلاگو نہیں ہوگی۔حکام کی جانب سے ڈرائیوروں کوخصوصی طورپرہدایت کی گئی ہےکہ وہ محفوظ طریقے سے گاڑی چلائیں۔گاڑی چلانے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیےرفتارکی کم ازکم حد کو لاگو کیا گیا ہے۔