فیصل آباد: گھر پر کام کرنیوالی 2 کمسن بہنوں کو تشدد نشانہ بنانیوالے ملزمان گرفتار

فیصل آباد: گھر پر کام کرنیوالی 2 کمسن بہنوں کو تشدد نشانہ بنانیوالے ملزمان گرفتار

ایک نیوز: فیصل آباد میں گھر پر کام کرنیوالی 2 کمسن بہنوں کو تشدد نشانہ بنانے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی خیابان کالونی میں کپڑے صاف نہ دھونے پر خاتون سمیت مالکان نے 2 کمسن ملازماؤں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے دونوں بہنوں کو بازیاب کروا کر خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ مالکان گرم چھری سے جسم داغتے اور تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو 3 ماہ قبل 4 ہزار روپے پر ملازمت پر رکھا گیا تھا، دونوں بہنوں کے جسموں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے پر 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، بچیوں کا میڈیکل کروا رہے ہیں جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔