ایک نیوز: تحریک لبیک کے ٹکٹ ہولڈر بیریسٹر یوسف ہنجرا نے نوجوان کو کچل ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بیرسٹر یوسف ہنجرا نے حافظ قرآن طالب علم کو اپنی پراڈوں کی ٹکر سے شدید زخمی کر دیا تھا۔ 17 سالا نوجوان محمد عبداللہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ پیچھے سے بیرسٹر کی گاڑی نے ہٹ کیا۔جاں بحق ہونے والا عبداللہ ایک کلومیٹر تک موٹر سائیکل سمیت گاڑی کے نیچے گھسٹتا رہا اور موقع پر دم توڑ گیا۔
تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے بیریسٹر یوسف ہنجرا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔بیریسٹر یوسف ہنجرا سابق ایم این اے مسلم لیگ ن سلطان ہنجرا کے قریبی رشتے دار ہیں۔سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے پولیس نے ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا ہے۔