علی ظفر نے ن لیگ جوائن کرنے کی خبروں پر ویڈیو پیغام جاری کردیا

May 01, 2023 | 14:37 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گلوکار علی ظفر نے ن لیگ جوائن کرنے کی تردید کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ساؤنڈ چیک پر ایک ہوٖڈی پہنی تھی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے  جس میں کہا گیا ہے شاید علی ظفر نے سیاست جوائن کر لی ہے۔ 

علی ظفر نے کہا اس پر مختلف نشانات بنے ہوئے ہیں جس میں سے ایک نشان شیر آیا شیر آیا کا تھا لیکن اس کو سیاسی رنگ دیا گیا۔ علی ظفر نے کہا کہ میں آرٹسٹ ہوں مجھے جانیں دیں۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیپشن لکھا کہ  کیا علی ظفر نے واقعی ن لیگ جوائن کرلی؟ ہر چیز کو بغیر تحقیق کیے سیاسی رنگ دینا اور متنازعہ بنانا مناسب نہیں۔ غلط ہیڈ لائن کے ساتھ شائع کی گئی تصویر کی اصل حقیقت، 

مزیدخبریں