ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف سےان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں وفاقی وزراء اور لیگی رہنماؤں کی ملاقات جاری ہیں۔وفاقی وزراء کی جانب سے ملاقات کے شرکاء کو پی ٹی آئی سے جاری مذاکرات پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر اعظم نزیر تارڑ، معاونین خصوصی ملک احمد خان اور عطاء اللہ تارڑ شریک ہیں،وفاقی وزراء کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو پی ٹی آئی سے جاری مذاکرات پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی سے ہونے والے مذاکرات کی تیسری نشست اور آئی قیادت کے مطالبات بارے مشاورت جاری ہیں،وزیراعظم کی پی ٹی آئی قیادت سے منگل کے روز ہونے والے مزید مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔