ایک نیوز: سابق برطانوی فوجی نے اپنی پیٹھ پر فریج رکھ کرتین چوٹیاں سرکرنے کا چیلنج پورا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیفورڈ سے تعلق رکھنے والے مائیکل کوپلینڈ نے انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز کی تین بلند ترین چوٹیوں کو 24 گھنٹوں میں سر کر کے خیراتی ادارے کے لیے رقم جمع کی ہے۔اس شاندار کامیابی کے بعد مائیکل کوپلینڈ کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا چیلنج پہاڑ سر کرنے کیلئے مقررہ وقت تھا اور مشن کامیاب بنانے کیلئے آخری گھنٹے تک بہت تیز دوڑنا پڑا۔
کوپ لینڈ کے مطابق فریج کا مقصد دماغی صحت کے مسائل کے بوجھ کی وضاحت کرنا ہے۔ مائیکل کوپلینڈ نے ذہنی صحت کے خیراتی ادارے ’مائنڈ‘ کے لیے ہزاروں ڈالرز جمع کیے ہیں۔بھاری بھرکم فریج کو پیٹھ پرلاد کرچوٹیاں سرکرنے کا تجربہ بیان کرنے والے کوپ لینڈ کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑی، چوٹیاں سر کرنے کے دوران موسلادھاربارش کے علاوہ 30 سے 40 میل فی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چل رہی تھیں اور ایسا محسوس ہو رہا تھاکہ کوئی پہچھے مجھے پیچھے کو دھکیل رہا ہے‘ ۔
انھوں نے اسکاٹ لینڈ میں بین نیویس پر چڑھتے ہوئے برف پر قابو پا لیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ دیگر چوٹیوں، لیک ڈسٹرکٹ میں اسکافیل پائیک اور گوینڈ میں سنوڈن کے درمیان دوڑ نے سب سے بڑے مسائل پیدا کیے۔