ایک نیوز: آئی ایم ایف کی آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر کیساتھ اہداف پر مشاورت ہوئی، جس میں آئندہ بجٹ میں ایف بی آر ریونیو ٹارگٹ9800 ارب سے زائد کی تجویز دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ ایف بی آرٹیکس اہداف میں 2100 ارب روپے کی تجویز دی گئی،مراعات یافتہ طبقات کیلئے ٹیکسز کی چھوٹ مزید محدود کرنے پر کیاگیا۔
ذرائع ایف بی آر کاکہناہے کہ حالیہ منی بجٹ کو نئے بجٹ میں ضم کرنے سے 680 ارب کے ٹیکسز لگیں گے ،آئندہ بجٹ میں ٹیکس آمدن مہنگائی کے تناسب سے بڑھانے کی تجویز ہے ۔ایف بی آر اور آئی ایم ایف کے درمیان ریونیو اہداف پر مزید بات چیت جاری ہے۔