سوڈان سے مزید93 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

سوڈان سے مزید93 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے
کیپشن: سوڈان سے مزید93 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

ایک نیوز: سوڈان میں پھنسے مزید93 پاکستانی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ 24 سے 48 گھنٹوں میں مزید 1000پاکستانیوں کو نکالا جائے گا،اس سے قبل پی اے ایف کی 5 خصوصی پروازوں سے پاکستانی شہری واپس وطن پہنچے۔

ترجمان کاکہناتھا کہ سوڈان سے جدہ کے راستے 636 مسافر کراچی پہنچائے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھاکہ ائیر فورس کا دوسرا طیارہ 110 پاکستانیوں کے ہمراہ کراچی پہنچا ہے، سی 130طیارہ جدہ سے پاکستانیوں کو لے کراچی ایئرپورٹ پہنچا۔ پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے سوڈان میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے انخلاء کے مشکل مشن کو مکمل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

اس سے قبل صبح میں بھی 149 پاکستانیوں کو ایئربس طیارہ کے ذریعے کراچی لایا گیا تھا۔ جمعہ کی صبح پاک فضائیہ کا ائربس طیارہ 149مسافروں کو لے کرجدہ سے کراچی پہنچا تھا۔ پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی تک پاک فضائیہ اپنے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے گی۔