شائقین کرکٹ نے حارث رؤف کی اہلیہ کو ٹیم کیلئے خوش قسمت قرار دے دیا

May 01, 2023 | 13:05 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: شائقین کرکٹ نے حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود ملک کو قومی ٹیم کے لیے خوش قسمت قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حارث رؤف نے 4 نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی لیکن اس میچ میں کوئی باؤلر خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

اس میچ میں حارث رؤف کے علاوہ ایک وکٹ نسیم شاہ کے حصے میں آئی۔ نیوزی لینڈ کےبلے بازوں کی جانب سے بیٹنگ وکٹ پر جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ مقررہ 50 اوورز میں نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔

شاہین کی عدم موجودگی میں حارث نے کیوی بلےبازوں کے 4 کھلاڑیوں کو بے جان وکٹ پر آؤٹ کیا۔جہاں حارث گراؤنڈ پر اپنی پرفارمنس سے چھائے رہے وہیں ان کی اہلیہ مزنہ مسعود ملک نے وی آئی پی گیلری سے شائقین کی توجہ مبذول کرائی۔ وہ کئی مرتبہ شوہر کی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھی گئیں۔

 
 

مزیدخبریں