مزدوروں کےعالمی دن پرآصف زرداری اوربلاول بھٹوکےخصوصی پیغام

May 01, 2023 | 12:15 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے یوم مزدور کے دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی محنت کشوں کی جماعت ہے۔پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے محنت کشوں کی ہمیشہ طرفداری کی تھی۔  پیپلزپارٹی نے لیبر اصلاحات کے ذریعے مزدوروں سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا تھا۔ آج بدترین مہنگائی کی وجہ سے محنت کش طبقہ معاشی بدحالی کا شکار ہے۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے وفاق میں بینظیر ایمپلائیز اسٹاک آپشن اسکیم کے تحت سرکاری صنعتی اداروں میں محنت کشوں کو شراکت دار بنایا تھا۔پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں ریکارڈ اضافہ کیا تھا۔پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد محنت کشوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیاد حل کریگی۔روٹی کپڑا اور مکان پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے منشور پر عمل پیرا ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کی طرح محنت کشوں کا ساتھ دینگے۔ پارلیمنٹیرینز ملک کے تمام محنت کشوں سے درخواست ہے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیکر ان کے ہاتھ مضبوط کریں۔

دوسری جانب پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزدوروں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پی پی پی مزدوروں کے حقوق پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوگی، مزدور خوشحال تو پاکستان خوشحال ہوگا،مزدوروں و کسانوں کو اسیمبلیوں میں نمائندگی دلائیں گے،آئندہ الیکشن میں اگر عوام نے مینڈیٹ دیا تو ملک بھر کے محنت کشوں کے لیے  بینظیر مزدور کارڈ جیسی اسکیمیں شروع کریں گے،معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی محنت کش ہیں،آج کا دن شکاگو کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت اور پاکستان کے محنت کشوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے، عمران خان دورِ میں جتنا ظلم مزدوروں، کسانوں اور تنخواہ دار طبقے پر ہوا، ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا، عمران خان نے پاکستان میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے نئے رکارڈ قائم کیے، عمران خان کی اپنے اے ٹی ایمز اور امیر طبقات  کو نوازنے والی پالیسیوں کا خمیازہ اب ملک بھگت رہا ہے،پیپلز پارٹی آج غریب عوام کو عمران خان رجیم کی تباہیوں سے بچانے کی جدوجہد کر رہی ہے، یہ کھلی تاریخ ہے کہ اِس ملک میں محنت کش طبقات کے حقوق کی بات اور ان پر عملدرآمد کا آغاز پیپلز پارٹی کے بعد سے شروع ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک میں پہلی بار مزدور پالیسی کا اجراء اور ٹریڈ یونینز کے حقوق کو متعارف شہید نے کرایا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے مختصر ترین ادوار حکومت کے دوران مزدوروں کے حقوق وتحفظ کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے، صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت عوامی حکومت نے بینظیر امپلائیز اسٹک آپشن اسکیم (BESOS) کا آغاز کیا،صدر آصف علی زرداری کی زیر قیادت حکومت نے قومی اداروں کے ملازمین کو حصص مفت دیئے،صدر آصف علی زرداری نے تنخواہوں اور پینشن میں بھی رکارڈ اضافہ کیا،سندھ حکومت نے سہ فریقی مزدور پالیسی، ہوم بیسڈ وومن ورکرز کا قانون اور اوکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ (OSH) جیسی قانونسازی کی ہے،بے زمین کاشتکار خواتین کو زرعی قطعات کا مالک بنانا عوامی حکومت کا کارنامہ ہے،یوسی سطح پر انسدادِ غربت پروگرام کے ذریعے لاکھوں خاندانوں کو غربت کی دلدل سے باہر نکالنا بھی عوامی حکومت کا طرہ امتیاز ہے،ملک کے مزدور و محنت کش طبقے زیادہ سے زیادہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر اسے مزید طاقتور بنائیں،تاکہ پیپلز پارٹی محنت کشوں کو مزید حقوق دلائے اور تحفظ فراہم کر سکے،پیپلز پارٹی محنت کشوں کے حقوق اور ان کی خوشحالی کے مشن سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

مزیدخبریں