ایک نیوز: لاہور تھانہ جنوبی چھاؤنی کی حدود میں 2 تیز رفتار کاروں کی ٹکر سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں دو تیز رفتار کاروں نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد کو کچل دیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق 2 تیز رفتار کاروں کی ٹکر سے تین مردوں سمیت ایک مصوم بچی موقع پر ہلاک ہوئی ۔ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت محمد سعید ،عامر اور 5 سالہ ایمان فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی افراد کی شناخت ثناء،یوسف اور عبداللہ شام ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار دونوں ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔