ایک نیوز: پوری دنیا جہاں پیٹرول اور ڈیزل سے تنگ آکر سستے اور بہترین آپشنز کی طرف جا رہی ہے الیکٹرک کار ان میں سب سے اوپر ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہاں ایلون مسک کی ٹیسلا نے الیکٹرک کارز کے کچھ ماڈلز امریکا میں متعارف کروائے وہیں جرمن کمپنی سانسو نے دنیا بھر کے صارفین کے لئے نت نئے الیکٹرک کارز کے ماڈلز متعارف کروا دئے ہیں..ان جرمن کارز کا شمار دنیا کی بہترین گاڑیوں میں ہوتا ہے۔ سانسو کے الیکٹرک کارز کے ماڈلز سانسو آئی، سانسو ایم، سانسو ای، سانسو ایس شامل ہیں.
سانسو نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گاڑیاں لانچ کی ہیں۔ سانسو کی کار وں میں 7 سیٹر ایس یو وی، 5 سیٹر لگژری سیڈان ، 5 سیٹر نارمل سیڈان کی اور ایک چھوٹی فیملی کے لئے 4 سیٹر کاریں موجود ہیں۔
سانسو آئی
سانسو آئی ایس یو وی کار ہے جس میں 400 واٹ پاور ہے جو کہ صرف 4.7 سیکنڈ میں 100 کی اسپیڈ پکڑ لیتی ہے اور 200 کلو کلو میٹر تک جاتی ہے۔ اور اس میں 100کلو وواٹ کی بیٹری ہوتی ہے۔سانسو آئی 48 منٹ میں 80 فیصد تک بیٹری کو چارج کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں 6 ائیر بیگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں اینٹی تھیف سسسٹم بھی موجود ہے جو گاڑی کو چوری سے بچاتی ہے۔ یہ 5 دروازوں کیساتھ 7 سیٹوں پر شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال بھی کیا گیا ہے جس کی موجودگی سے آپ ہروقت الرٹ رہ سکتے ہیں۔
سانسو ایم
سانسو ایم سیڈان کار ہے جس میں 360 کلوواٹ پاور ہے جو 4.8 اسکینڈ میں 100 کلو میٹر پر گھنٹہ کی اسپیڈ پکڑ لیتی ہے اور 185کلو میٹر کی اسپیڈ تک جاتی ہے اور اس میں 80کلو وواٹ کی بیٹری ہوتی ہے۔سانسو آئی 40منٹ میں 80 فیصد تک بیٹری کو چارج کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں 6 ائیر بیگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں اینٹی تھیف سسٹم بھی موجود ہے جو گاڑی کو چوری سے بچاتی ہے۔یہ 4دروازوں کیساتھ 4سیٹوں پر شامل ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں پینور گلاس روف دی گئی ہے جو کہ صارفین کے سفر کو مزید دلچسپ بناتی ہے۔
سانسو ای
سانسو ای بھی سیڈان کار ہے جس میں 320 کلو واٹ پاور ہے جو 170کلومیٹر کی اسپیڈ تک چلتی ہے اور 0سے 100 کی اسپیڈ صرف 4.9 اسکینڈ میں کر لیتی ہے۔ اس میں37.5کلو وواٹ کی بیٹری ہوتی ہے۔سانسو آئی 40منٹ میں 80 فیصد تک بیٹری کو چارج کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں 4ائیر بیگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں بھی اینٹی تھیف سسٹیم بھی موجود ہے جو گاڑی کو چوری سے بچاتی ہے۔ یہ 4دروازوں کیساتھ5سیٹوں پر شامل ہوتی ہے۔
سانسو ایس سولر
سانسو ایس سولر سینسو کی چھوٹی کار ہے جو کہ 4 دروازوں کیساتھ 5سیٹوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ جو کہ 60کی اسپیڈ تک چلتی ہے اور اسکی کروس رینج 130 کلو میٹر ہے۔سانسو آئی 30 منٹ میں 80 فیصد تک بیٹری کو چارج کر دیتا ہے۔