ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ الیکشن ہرصورت پرہوکررہیں گے10دن پہلے یا10دن بعدہوں۔امید ہے عدلیہ کسی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کوبھی دیکھے گی، مذاکرات بہانہ ہے یا الیکشن کروانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ آٹے کی لائن میں20جانیں گئیں بقول خاقان عباسی کے حکومت نے رمضان میں20ارب کی دیہاڑی بھی لگائی ،ان کاکہناتھا کہ قوم جانناچاہتی ہے کہ بکتربندگاڑیاں کس کے حکم پردروازے توڑتی ہیں اورآئی ایم ایف سے معاہدے کاکیابنا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے ،عدلیہ آئین اورقانون ہرصورت میں جیتے گا، الیکشن ہرصورت پرہوکررہیں گے10دن پہلے یا10دن بعدہوں۔امید ہے عدلیہ کسی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کوبھی دیکھے گی، مذاکرات بہانہ ہے یا الیکشن کروانا ہے اس کا فیصلہ 10 مئی تک ہوجائےگا،جو روز آیڈیو ویڈیو کھیل رہے تھے انکے اپنے وزیرخارجہ وزیراعظم کی آڈیو بھی لیک ہوگئی، اس ہفتے سپریم کورٹ سے قوم کو اہم فیصلوں کی توقع ہے۔
امید ہےعدلیہ کسی فیصلے پر پہنچنےسے پہلےمذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کوبھی دیکھے گی مذاکرات بہانہ ہےیا الیکشن کروانا ہےاس کا فیصلہ 10 مئی تک ہوجائےگاجو روز آڈیو وڈیو کھیل رہے تھے اُنکے اپنے وزیرخارجہ وزیراعظم کی آڈیو بھی لیک ہوگئی اس ہفتے سپریم کورٹ سے قوم کو اہم فیصلوں کی توقع ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 1, 2023