ایک نیوز: سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدل گئی اور اس محبت نے دو ممالک کے لوگوں کو ایک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی لڑکا مہندر کمار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی دُلہن لینے سکھر پہنچ گیا اور دونوں کی شادی کی تقریب سکھرکے مقامی میرج ہال میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔ بھارت سے تعلق رکھنے والا دُلہا مہندر کمار ایڈووکیٹ اور پاکستانی دُلہن سنجوگتا کماری کافی عرصے تک سوشل میڈیا پر دوست رہے جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد مہندر کمار اپنی دُلہن کو لینے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔
مہندر کمار اور سنجوگتا کماری کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے سکھر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں دُلہا اوردلہن کے عزیز و اقارب سمیت ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت چلی جائےگی۔