ایک نیوز: لاہورکے علاقے کاہنہ میں نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو کاہنہ کے جھیڈو گاؤں کے قریب سڑک پر پھینکا گیا،پولیس نے اہل علاقہ کی اطلاع پر لڑکی کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
ابتدائی بیان میں لڑکی کا کہنا تھا کہ دو لڑکوں نے مبینہ طور پر اس سے زیادتی کی، جب اس کی حالت غیر ہوئی تو سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حقائق میڈیکل رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔تاحال نامعلوم ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پراپرٹی ڈیلر کا کام کرنے والے منیر نامی شخص نے شادی شدہ خاتون کو مکان کا سودا کرنے کے نام پر بلوا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے متاثرہ کی مدعتی میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی تھی۔
دوسری جانب لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں اوباش نوجوان نے سلیم نامی شخص کی اہلیہ سے جنسی درندگی کی کوشش کی تاہم خاتون کے شور مچانے پر ملزم چٹی موقع سے فرار ہوگیا تھا۔پولیس نے دونوں واقعات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے تھے۔