راولپنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے کرکٹ کا 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

May 01, 2023 | 10:07 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا 19 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے  کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر ریکارڈ قائم کیا گیا۔یہ ریکارڈ  نیوزی لینڈ نے پنڈی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز بناکر توڑا۔ نیوزی لینڈ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں پر 336 رنز بنائے۔اس سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ 329 رنز کا تھا اوریہ ریکارڈ پاکستان نے 2004 میں بھارت کے خلاف بنایا تھا۔

واضح  رہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو پانچ میچز کی ون ڈے سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کے بقیہ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کم رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ زمبابوے کے پاس ہے۔ 2004 میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 104 رنز بنائے تھے جبکہ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے صرف 18.1 اوور میں 7 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔

مزیدخبریں