پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت، عدلیہ اوراداروں کیخلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی

May 01, 2023 | 09:09 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے باقاعدہ اجازت نامہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی۔

اجازت نامہ کے مطابق ریلی کی اجازت دن ایک بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی، ریلی کے لیے استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، ریلی انتظامیہ تمام روٹ کی سیکورٹی کی ذمہ دار ہو گی اور عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اجازت نامہ کے مطابق سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے فوکل پرسن اور پی ٹی آئی ذمہ داران متعلقہ سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں گے، ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے اور رواں دواں رکھنے کیلئے پی ٹی آئی ذمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

مزیدخبریں