پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج مزدوروں کاعالمی دن منایاجارہاہے

پاکستان سمیت دنیابھرآج مزدوروں کاعالمی دن منایاجارہاہے
کیپشن: International Labor Day is being celebrated all over the world including Pakistan

ایک نیوز:پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، غربت، بیروزگاری ،مہنگائی اور کم اجرت آج کے دور میں مزدوروں کے بڑے مسائل ہیں۔
تفصیلات کےمطابق 1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور،سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کیلئےآواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔
شکاگو کے محنت کشوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
ہرسال یکم مئی کویہ دن اس عہد کیساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔
1973میں ذوالفقارعلی بھٹوکے دورحکومت میں پاکستان میں قومی سطح پر مزدوروں کاعالمی دن منانے کاباقائدہ آغازہوا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز،کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔