ایک نیوز:میانوالی میں ایک سماجی تنظیم کے زیرِ اہتمام 100جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عبد الکریم کنڈی اور سابق صوبائی وزیر امانت اللّٰہ خان نے بھی شرکت کی۔
سماجی تنظیم کی جانب سے دلہنوں کو ایک لاکھ روپے مالیت کاجہیز بھی دیا گیا۔
میانوالی:100جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
May 01, 2023 | 06:55 AM