ایک نیوز:بھارتی ریاست کرناٹک میں وزیراعظم مودی کوموبائل فون مارنے کی کوشش کی گئی۔
بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست کرناٹک کے میسور روڈ شو میں وزیراعظم نریندر مودی کو موبائل فون مارنے کی کوشش کی گئی۔
بھارتی میڈیا کاکہناتھاکہ ہجوم میں سے پھینکا گیا موبائل فون مودی کو نہیں لگا اور ٹرک کی چھت پر جا گرا۔
بھارتی میڈیا کامزید کہناتھاکہ ریاستی اسمبلی کی انتخابی مہم میں میسور میں وزیراعظم کا روڈ شو ہو رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہو رہے ہیں۔