ایک نیوز :بالی وڈ سپرسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ قتل کی پے در پے دھمکیوں نے ان کی زندگی اجیرن کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار نے دھمکیوں بارے کہاہے کہ ان کو خود بھی دھمکیوں سے ڈر محسوس ہوتا ہے اور اب ان کیلئے یہ بات ناممکن ہوگئی ہے کہ وہ بائیک چلائیں یا اکیلے سفر کریں۔
سلمان خان کامزیدکہناتھاکہ جب میں ٹریفک میں ہوتا ہوں تو پھر مجھے میری سیکورٹی سے مسئلہ ہوتا ہے، سیکورٹی کی گاڑیاں دوسری گاڑیوں کیلئے مسئلہ بناتی ہیں اور لوگ عجیب طریقے سے مجھے گھورتے ہیں۔
اداکار کاکہناتھاکہ سیکورٹی کے حوالے سے مجھےجوبتایاجاتاہے میں اس پر عمل کرتا ہوں اور میں اس میں بہت احتیاط کرتا ہوں، میں ہر جگہ مکمل سیکورٹی کے ساتھ جاتا ہوں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے قتل کی متعدد دھمکیاں ملی ہیں اور ممبئی پولیس نے اداکار کی حفاظت کیلئے انہیں سیکورٹی دی ہوئی ہے۔
سلمان خان نے قتل کی دھمکیوں کے خلاف خاموشی توڑدی
May 01, 2023 | 06:01 AM