ایک نیوز:بالی وڈ کی سٹارجوڑی اجے دیوگن اورکرینہ کپورفلم سنگم میں ایک بارپھرسےاداکاری کے جوہردکھائے گئے۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی فلمساز روہت شیٹی کی مشہور فرنچائز ’سنگھم‘ کے اگلے پارٹ میں ایکشن اداکار اجے دیوگن کے ساتھ کرینہ کپور نظر آئیں گی۔
روہت شیٹی نے پچھلے برس دسمبر میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دیپیکا پڈوکون لیڈی سنگھم کی صورت میں نظر آئیں گی جبکہ اب نئی اطلاعات کے مطابق کرینہ کپور ’سنگھم‘ کا دوبارہ حصہ بننے جارہی ہیں۔
کرینہ کپور اس سے قبل2011 میں اجے دیوگن کے ساتھ ’سنگھم ریٹرنز‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، فلم سے متعلق توقع کی جارہی ہے کہ وہ سال کے آخر تک ریلیزکی جائیگی۔ جبکہ اجے اور کرینہ کی جوڑی واپس ہونے پر ٹیم بہت خوش ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ فلم میں خاتون کا مرکزی کردار ادا کریں گی اور ان کے کردار کے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں، روہت شیٹی کی سنگھم فرنچائز کی تمام فلموں میں مرکزی کردار اجے دیوگن نے کیا ہے اور وہ باجی راؤ سنگھم کے نام سے پولیس افسر ہیں۔