مظفرآباد:سیاحوں کی جیپ حادثے کاشکار،3افرادجاں بحق

مظفرآباد:سیاحوں کی جیپ حادثے کاشکارہوگئی
کیپشن: Muzaffarabad: Tourists jeep accident happened

ایک نیوز:مظفرآبادوادی نیلم میں سیاحوں کی جیپ دریامیں گرگئی ، حادثے میں 3افرادجاں بحق اور5سیاح زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآبادمیں وادی نیلم پھلاوئی کے مقام پر سیاحوں کی جیپ دریامیں گرگئی۔جیپ حادثے میں3سیاح جاں بحق ہوگئے،جبکہ 5افرادزخمی ہوگئے۔جیپ میں13افراد سوارتھے۔جن میں11سیاحوں کاتعلق لاہورسےہیں۔
پولیس کاکہناہےکہ جیپ حادثے میں دریاسے3نعشوں اور5زخمیوں کونکال کرہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔7سیاح تاحال لاپتہ ہیں۔جائے حادثہ پر اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائی کرنے میں مشکلات کاسامناہے۔
پولیس کامزیدکہناہے کہ اندھیراہوجانے کی وجہ سے ریسکیوآپریشن روک دیاگیا،صبح دریائے نیلم میں لاپتہ افرادکی تلاش کاکام دوبارہ شروع کرینگے۔