لاہورمیں دھماکا،میاں بیوی شدیدزخمی 

May 01, 2023 | 02:51 AM

ایک نیوز:لاہورمیں گھرمیں دھماکاسے میاں بیوی شدیدزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکےعلاقے سلامت پورہ میں گھرمیں زورداردھماکاہوا،جس کے نتیجے میں میاں بیوی شدیدزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کاکہناہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کومیوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
ریسکیوذرائع کامزیدکہناہے کہ زخمیوں میں23سالہ آمنہ بی بی اور29سالہ محمداکبرشامل ہےدونوں زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
واضح رہے کہ پولیس اورقانون نافذکرنے والے ادارے دھماکے کی نوعیت کاتعین کرنے میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں