ایک نیوز :سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ کیلئے 2030 تک ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد دبئی سے دوگنا کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق پراپرٹی کنسلٹنسی نائیٹ فرانک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ملک بھر میں سیاحت کے فروغ اور مہمانوازی کے شعبے کی ترقی کیلئے 2030 تک ہوٹلوں کے 3 لاکھ 15 ہزار نئے کمرے بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مہمانوازی شعبے میں اس نئے منصوبےکی تکمیل کے بعد نئے کمروں کی تعداد پڑوسی سیاحتی مرکز دبئی میں موجود 1 لاکھ 40 ہزار ہوٹل کے کمروں سے دوگنی ہو جائے گی۔
پراپرٹی کنسلٹنسی نائیٹ فرانک میں سعودی عرب کے مہمان نوازی منصوبے کے سربراہ تراب سلیم نے سیاحت کے فروغ کیلئے نئے انفراسٹرکچر کی ضرورت بہت زوردیتے ہوئے کہا کہ ملک 65 فیصد شہری ایک ماہ کے دوران ایک سے تین بار سفر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی 56 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اس لیے عنقریب ملک بھر میں رہائش کیلئے مختلف قسم کی جدید سہولتوں کی دستیابی اہمیت اختیار کر جائے گی۔
سعودی عرب کاسیاحت کے فروغ کیلئے بڑا منصوبہ تیار
May 01, 2023 | 00:43 AM