مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور این اے 249 سے نامزد امیدوار مفتاح اسماعیل نے حلقے میں ہونے والے انتخابات پر اعتراض کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی، اور الیکشن کمیشن نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی ہے، دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت 4 مئی کو ہو گی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ ہونے کے بعد حلقے کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 29 اپریل کو این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل 16156 ووٹ کے ساتھ فتح یاب ہو گئے، جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل 15473 لے کر دوسرے نمبر پر رہے، اس طرح پیپلز پارٹی کے امیدوار محض 683 ووٹ کے فرق سے کامیاب ہوئے۔