ریکارڈ ٹیکس وصولیاں ہماری پالیسیوں سے معیشت کی بحالی کو ظاہر کرتی ہیں: وزیر اعظم

ریکارڈ ٹیکس وصولیاں ہماری پالیسیوں سے معیشت کی بحالی کو ظاہر کرتی ہیں: وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے رواں سال اپریل میں ٹیکس وصولی میں 57 فیصد اضافے پر ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رواں سال 384 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال اپریل میں 240 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی تھی۔


انہوں نے کہا کہ جولائی 2020 سے اپریل 2021 تک 3780 ارب روپے کے محصولات اکھٹے ہو ئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ریکارڈ ٹیکس وصولی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری پالیسیوں سے معیشت کی وسیع البنیاد بحالی میں مدد ملی ہے۔