چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ  نے  انگلینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دیدی 

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ  نے  انگلینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دیدی 
کیپشن: Champions Trophy: South Africa beat England by 7 wickets

ویب ڈیسک:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ بی کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ انگلینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقہ کو ایڈن مارکرم نے لیڈ  کیا جبکہ انگلینڈ کی کمان جوز بٹلر کے ہاتھوں میں تھی۔

ساؤتھ افریقا کی طرف سے رسی وین ڈیر ڈوسن72رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ ہینرک کلاسن سے 64رنز ،ریان رکیلٹن نے27رنز بنائے اور ٹرسٹن سٹبس بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، جنوبی افریقہ نے 180رنز کا ہدف29.1 اووز میں 3کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کیا۔

انگلش ٹیم کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2اورعادل رشیدنے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ اننگز

قبل ازیں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا، انگلینڈ کا آغاز ہی مایوسی کن رہا، اوپنر فل سالٹ 8، بین ڈکٹ 24 اور جیمی سمتھ صفر پر پویلین روانہ ہو گئے، چوتھی وکٹ کی شراکت میں جو روٹ اور ہیری بروک نے 60 رنز کی پارنٹر شپ قائم کی مگر بعدازاں ہیری بروک بھی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے جنوبی افریقی باؤلرز کے سامنے کچھ مزاحمت دکھائی مگر 39 کے انفرادی سکور پر ان کی بھی ہمت جواب دے گئی اور وہ ملڈر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے بلے باز لیام لیونگسٹون بھی کپتان جوز بٹلر کا زیادہ دیر تک ساتھ نہ دے سکے اور 9 رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر کلاسن کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گئے، یوں انگلینڈ کی پوری ٹیم38.2 اوورز میں 179رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جینسن نے 3، ملڈر 3، مہاراج 2، لنگی نگیڈی، کاگیسو ربادا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلش سکواڈ

انگلش سکواڈ کپتان جوز بٹلر، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی سمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور ثاقب محمود پر مشتمل تھا۔

جنوبی افریقی ٹیم

جنوبی افریقی ٹیم میں کپتان ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن سٹبس، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی شامل تھے۔