ایک نیوز: برطانوی وزیر اعظم نے امریکی اور یوکرینی صدور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطا بق دوران گفتگو برطانوی وزیر اعظم نے یوکرین کیلئے غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کل وزیر اعظم کی سربراہی میں یورپی رہنماؤں کا اجلاس ہوگا، یورپی رہنماؤں کے اجلاس میں یوکرین جنگ خاتمے پر تبادلہ خیال ہوگا۔