سکول طالبہ نے شطرنج مقابلے میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ شکست دیدی  

سکول طالبہ نے شطرنج مقابلے میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ شکست دیدی  
کیپشن: School girl defeated Chief Minister Murad Ali Shah in chess competition

ویب ڈیسک:سرکاری سکول کی طالبہ مہک مقبول نے شطرنج کے مقابلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہرادیا۔

طالبہ مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو 15 چالوں میں شکست دی، سید مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی چیس چیمپئن مہک مقبول کو جیت پر مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مہک مقبول نے سرکاری سکول کی بہتر تعلیم کے ساتھ شاندار شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

وزیر تعلیم سردار شاہ، صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر، سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی، سیکرٹری سپورٹس علیم لاشاری، سیکرٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔