ایک نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی رواں ماہ ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھالیں گے۔
ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد دبئی میں شیڈول کیاجارہاہے، اس وقت کونسل کی سربراہی عبوری طورپر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے۔
اے سی سی کے جنرل کونسل اجلاس میں اب صدارت پی سی بی کو مل جائے گی، محسن نقوی اب یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اجلاس میں رواں برس بھارت کی میزبانی میں ہونےوالے ایشیا کپ کے مقامات کا بھی فیصلہ ہوگا جس کے لیے دبئی اور سری لنکا میں یہ میچز کرانے کی تجویز ہے۔

کیپشن: Mohsin Naqvi will take over the presidency of the Asian Cricket Council this month