ایک نیوز:20ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے اجراء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رمضان پیکیج کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی،وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑاورعلی پرویزملک ،احسن اقبال ،شزافاطمہ خواجہ اور گورنرسٹیٹ بینک بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب میں رمضان پیکج2025کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی، وزارت اطلاعات ونشریات کی طرف سے رمضان پیکج پربنائی گئی خصوصی تعارفی ویڈیو بھی دکھائی گئی، وزیراعظم نے 20 ارب روپے کےرمضان ریلیف پیکیج 2025ء کا اجراء کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس بار رمضان پیکج میں شفافیت کو یقینی بنایاجائے گا،40لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے پانچ ہزاردئیے جائیں گے،40لاکھ خاندان اور 2کروڑ افراد مستفیدہوں گے،گزشتہ سال کے 7ا ر ب کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار3 گنا بڑھایا،پیکج سے چاروں صوبوں،آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے مستحق خاندان مستفیدہونگے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ اس بار رمضان پیکج کوانتہائی آسان بنایا ،اب لمبی قطاروں میں نہیں کھڑاہوناپڑیگا،محصولات میں اضافے اور معاشی بہتری کیلئے مربوط اقدامات جاری ہیں ،گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہے،گزشتہ روز نوشہرہ میں دہشتگردی کاافسوسناک واقعہ پیش آیا،مدرسہ حقانیہ میں دہشتگردی کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواحکومت فوری طور پرملزموں کو کٹہرے میں لائے ،ملک سے دہشت گردی کے ناسور کاخاتمہ کرکے دم لیں گے ،ماضی میں بھی ہم نے دہشت گردی کاخاتمہ کیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزارپاکستانیوں نے قربانیاں دیں،ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے،حالیہ برسوں میں ہونے والی دہشتگردی کی وجوہات سب جانتے ہیں، دہشتگردی کے ناسورکے خاتمے کیلئے سب کو اپناکرداراداکرناہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسورکوہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے،کرپشن کے ذریعے غریبوں کاپیسہ لوٹاگیا،شہبازشریف عدالتوں سے سٹے لیکرٹیکس مقدمات کو التواءمیں ڈالاگیا،ونڈفال ٹیکس سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے 23ارب روپے کی وصولی ممکن ہوئی،یوٹیلیٹی سٹورزکی نجکاری کررہے ہیں،ہم عوام کے پیسے کی شفاف تقسیم کے ذمہ دارہیں،ماضی میں بدترین کرپشن سے عوام کی دولت کو بر ی طرح لوٹاگیا،حقداروں کو ان کاحق پہنچاناہماری ذمہ داری ہے ،پاکستان سے غربت اور بےروز گا ر ی کاخاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

کیپشن: The Prime Minister inaugurated the Ramadan package of 20 billion rupees